ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محبوبہ کے بھائی کو کابینہ میں شامل کرنے پرریاستی کانگریس کے سربراہ نے کسا طنز

محبوبہ کے بھائی کو کابینہ میں شامل کرنے پرریاستی کانگریس کے سربراہ نے کسا طنز

Thu, 28 Dec 2017 21:30:55    S.O. News Service

جموں ،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیرریاستی کانگریس سربراہ کے جی اے میر نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے چھوٹے بھائی تصادق حسین مفتی کو ریاستی کابینہ میں شامل کئے جانے پر بی جے پی کی خاموشی پر آج سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران خاندانی اقتدار کو مسئلہ بنانے والی بھگوا پارٹی نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔میر نے کہاکہ بات کہناآسان ہے لیکن جب یہ خود پر آیا، تب بی جے پی آج خاموش ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ اس حکومت کو دیکھیں تو محبوبہ کے دو درجن سے زیادہ رشتہ دار براہ راست یا بالواسطہ طور پر حکومت چلا رہے ہیں۔ریاست کابینہ میں تصادق کو شامل کئے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر میر نے کہا کہ ان سے ان کی کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے لیکن خاندانی حکومت کے خلاف بولنے والے لوگ آج خاموش کیوں ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ تصادق کا حلف لینا (بطور کابینہ وزیر)، پچھلے دروازے سے سب سے بڑا دخول ہے۔جب انہیں لگا کہ وہ ضمنی انتخابات (اننت ناگ پارلیمانی سیٹ پر) ہار جائیں گے اس وقت وہ فرار ہو گئے اور اب پچھلے دروازے سے انہوں نے کابینہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ اپریل میں سری نگر میں بڑے پیمانے پر تشدد کے بعد اننت ناگ پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخاب منسوخ کر دیا گیا تھا۔تشدد میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس سیٹ سے تصادق پی ڈی پی کے امیدوار تھے۔میر نے کہاکہ جموں کشمیر کے لوگ سیاسی طور پر ہوشیارہیں اور حکومت کے ہر قدم کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں۔کبھی کبھی لوگ نہیں بولا کرتے، لیکن جب صحیح وقت (الیکشن) آئے گا، ان کی انگلیاں (ای وی ایم پر) بتائیں گی۔اگلے سال فروری کے وسط میں پنچایت انتخابات کرانے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریاستی کانگریس سربراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہو سکتا ہے تاکہ لوگوں کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ انتخابات کے لئے تیار ہیں اور حالات معمول ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ ہمارا خیال ہے کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔


Share: